ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں بچوں کی دست و قئے کی بیماری پر روک تھام کے لئے 12 جون سے چلائی جائے گی مہم

ضلع شمالی کینرا میں بچوں کی دست و قئے کی بیماری پر روک تھام کے لئے 12 جون سے چلائی جائے گی مہم

Sat, 10 Jun 2017 15:06:01    S.O. News Service

کاروار10؍جون (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں مانسون کے موسم میں خاص طور پر بچوں کے اندر پھیلنے والی دست و قئے کی بیماری پر روک تھام لگانے کی مہم محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے 12جون کو چلائی جائے گی۔

اس مہم کے دوران "آشا"رضاکاران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کراس بیماری سے متعلق والدین کو ضروری معلومات اور ہر بچے کے لئےORSکی ایک ایک پاکٹ فراہم کریں گے۔بچوں کی کھلائی جانے والی غذا کے بارے میں ہدایات دیں گے۔


Share: